
ریاض – انڈین فورم فارم فار ایجوکیشن (IFE) نے اس سال بھی بڑے پیمانے پر NEET امتحان کے Mock test کا انعقاد عمل میں لایا۔ سلمان خالد کے ارسال پریس نوٹ کے مطابق ہندوستانی طلباء کے تعلیمی خدمات انجام دینے والے فورم نے میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طالب علمون کی سہولت کے لئے اس امتحان کا اہتمام کیا جس میں سو سے زائد طلباء و طالبات کے شرکت کی۔ واضح رہے کہ IFE یہ تمثیلی امتحان تعلیمی میدان کے معروف سماجی جہد کار ڈاکٹر دلشاد احمد کی قیادت میں پچھلے 7 سال سے مسلسل طور پر منعقد ہورہے ہیں۔
اس امتحان کے شفاف اور اعلیٰ پیمانے پر انعقاد میں جن دیگر سماجی خدمات کے لئے معروف حضرات نے مرکزی کردار ادا کیا ان میں سلمان خالد، انجینئر فرحان احمد ہاشمی (ڈیجٹل انفراسٹکچر فراہمی)، پروفیسر جہانگیر احمد (اکاڈمکس سپورٹ)، پرفیسر ناصر صدیقی، ڈاکٹر جاوید خاں جنہوں نے عرق ریزی سے پرچہ سوالات تیار کئے اور جوابی پرچوں کی جانچ کی۔ انجینئر شہزاد خاں، فیروز خاں، وسعی احمد، شہزاد صمدانی، ارشد خاں نے امتحان کے انعقاد، ھال ٹکٹس کی اجرائی، امتحان ھال کی ترتیب وغیرہ کے انتظامات کی نگرانی کی۔ فورم نے خصوصی طور پر ڈاکٹر عنم خاں کی خدمات کا اعتراف کیاہے۔
فورم نے خصوصی طور پر مسز عاصمہ سلیم پرنسپل، شرف احمد وائس پرنسپل اور یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض کے انتظامیہ کا صمیم قلب سے اظہار تشکر کیا جنہون نے NEET تمثیلی امتحان کے انعقاد کے لئے اسکول بلڈنگ کے استعمال کی اجازت دی۔ فورم نے تمثیلی امتحان میں شرکت کرنے والے تمام طلباء و طالبات سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
