کے این واصف
دنیا میں بجلی پیدا کرنے کے متبادل طریقوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی الیکٹرک سٹی ریگولیٹری اتھارٹی نے شمسی توانائی و دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔
جاری کیے گئے ضوابط کا مقصد سولر اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے سسٹم کی تنصیب اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق نئے ضوابط میں شمسی توانائی، ہوا، حیاتیاتی ایندھن اور کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے نظاموں کے علاوہ بجلی کو اسٹور کرنے والی ٹیکنالوجی بھی شامل ہوں گی۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بجلی پیدا کرنے والے
نظامون کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت ایک میگا واٹ سے بڑھا کر 50 میگا واٹ کردی گئی ہے۔
الیکٹرک اتھارٹی نے صارفین، ٹھیکیداروں اور متعلقہ افراد کو نئے ضوابط کا مطالعہ کرنے اور نظام کی تنصیب سے قبل ضروری شرائط و طریقہ کار سے مکمل آگاہی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
