کے این واصف
حج 2027 کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں جس کا آغاز گزرے حج کے کے اختتام سے ہوتا ہے۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے زیر اہتمام اور پِلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے اشتراک سے چار روزہ حج کانفرنس و نمائش کا آغاز اتوار 8 نومبر سے جدہ سُپر ڈوم میں ہو رہا ہے۔
کانفرنس میں 150 سے زائد ملکوں اور 520 سے زیادہ سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے نمائندوں کی شرکت کر رہے ہیں۔
یہ عالمی اجتماع حج خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، انتظامی استعداد بڑھانے اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تجربات اور جدید حل کے تبادلے کا اہم پلیٹ فارم ہوگا۔
کانفرنس کے ساتھ 67 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر محیط خصوصی نمائش بھی منعقد کی جائے گی جس میں ہوابازی، ٹرانسپورٹ، رہائش، صحت، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت سے متعلق ادارے اپنی خدمات اور جدید سہولتیں پیش کریں گے۔
عازمین حج کے سفر کے مختلف مراحل کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور عملی حل بھی اجاگر کیے جائیں گے۔
کانفرنس و نمائش عازمین کی خدمت کے لیے سعودی اعلی قیادت کی خصوصی توجہ کا تسلسل اور حج خدمات کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور معیار کو بلند کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔
