کے این واصف
ویسٹرن کرشنا ہاسپٹل، لکڑی کا پل (ریڈہلز روڈ) کی جانب سے عوام کے لیے اتوار 8 نومبر 2026ء کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ایک مفت میگا ہلتھ کیمپ کا اہتمام کیا گیاہے۔ انتظامیہ ویسٹرن ہاسپٹل نے تمام افراد سے معہ اہلِ خانہ شرکت کی خواہش کرتے ہوئے اس فری میگا ہلتھ کیمپ سے استفادہ کی پیش کش کی ہے۔
اس موقع پر جناب ماجد حسین ایم ایل اے حلقہ اسمبلی نامپلی مہمانِ خصوصی اور جناب محمد عارف رضوان کارپوریٹر ریڈہلز بطور مہمانِ عزازی شرکت کریں گے۔
اس میگا ہلتھ کیمپ میں عوام ماہر ڈاکٹرز سے مفت طبّی مشورے، شوگر ٹسٹ، جنرل ہلتھ چیکپ، ہر عمر کے شخص کے لیے امراض میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی صلاح حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ہلتھ کیمپ میں جن ماہرین کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ان میں پھیپھڑوں اور نظام تنفس کے امراض، ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض، امراض نسواں، امراضِ اطفال، جنرل ہلتھ، شوگر، امراضِ معدہ و ہاضمہُ، دماغ و اعصابی مسائل، اور امراضِ قلب شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000912793 سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
