کے این واصف
سوشل میڈیا پر وائرل ایک نیوز کے مطابق اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر برجیش پاٹھک نے بیروزگاروں کو مشورہ دیا کہ آٹو رکشہ چلانا بھی ایک اچھا ذریعہِ روز گار ہے۔ ملازمت کی تلاش اور اس کی پابندیوں کے غلام ہونے سے کہیں بہتر ہے کہ اپنی من مرضی جتنی دیر چاہیں آٹو چلائیں اور پھر گھر پر بال بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ یوپی کے ڈپٹی چیف منسٹر کے اس مشورے پر ایک لطیفہ یاد آیا۔
کسی اعلٰی عہدیدار کے لڑکے نے کہا ڈیڈی آپ آٹورکشہ چلانا شروع کرین کیونکہ مین IAS افسر بننا چاہتا ہوں۔ اس پر باپ کے اظہار حیرانی پر لڑکے نے آگے کہا ڈیڈی آپ دیکھ رہے ہیں نا آج کل گروپ ون سرویسس کے نتائج کے ساتھ ہی جرائد میں اکثر خبر آتی ہے کہ ایک آٹورکشہ ڈرائیور کے لڑکے نے انڈین سروس امتحان کامیاب کرکے آئی اے ایس افسر ہو گیا۔
