کے این واصف
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلاٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر مصنوعی ذہانت (AI)سے تیار کردہ ایک تصویر شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ وہ دنیا (گلوب) اپنے سر پہ اٹھائے ہوئے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ کوئی وضاحتی کیپشن نہیں لکھا۔ یعنی انھون نے مطلب جاننے کی ذمہ داری ناظرین پر چھوڑ دی۔ دنیا سر پہ اٹھانا ایک قدیم محاورہ جس کے معنٰی سب ہی جانتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کی “دنیا سر پر اٹھانے” والی یہ تصویر دیکھ کر غالب کے دور کے معروف شاعر آگاہ دہلوی کا مشہور شعر ذہن میں آیا کہ
اس کی بیٹی نے اٹھا رکھی ہے سر پر دنیا
یہ تو اچھا ہوا انگور کے بیٹا نہ ہوا
ہمارا خیال ہے کہ اب آگاہ دہلوی کواطلاع دے دینی چاہئیے کہ انگور کو بیٹا ہوگیا ہے۔
