حیدرآباد (پریس نوٹ)
انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ کامیاب ادبی پروگرام ’’اصنافِ سخن گوئی‘‘ کے سلسلے کا ایک بار پھر5/جولائی بروز اتوار صبح11 بجے تا ایک بجے دن بمقام صفدریہ گرلز ہائی اسکول، نزد مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے۔جس کا موضوع “قطعہ کیا الگ سے کوئی صنفِ شاعری ہے‘‘ ہوگا۔اراکین انجمن کے علاوہ اردو دوست حضرات اور طلبہ کو اس موضوع پر اظہار خیال کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ بہترین قطعات اور اس کی درست تشریح پر کسی دو حصہ لینے والوں کو مومنٹوز پیش کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر جاوید کمال خیرمقدم اور ڈاکٹر گل رعنا قطعہ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی انجام دیں گی۔ جناب جاوید محی الدین شکریہ ادا کریں گے۔ اراکین انجمن محترمہ رفیعہ نوشین ، جناب لطیف الدین لطیف، ڈاکٹر ثمینہ بیگم، محترمہ صائمہ متین اور جناب واجد محی الدین خوبصورت قطعات پیش کریں گے۔ انجمن کے سرپرست اور بہی خواہ پروفیسر ایس اے شکور، جناب ہمایوں مرزا، جناب ایم اے ماجد، جناب کے این واصف، جناب ابومسعود عبدالغنی،ڈاکٹر عتیق اقبال، محترمہ جسوین جے رتھ، جناب جے ایس افتخار،پروفیسر تاتار خاں، جناب آتش حیدرآبادی،ڈاکٹر روبینہ شبنم، جناب محمد ظہورالدین، جناب سیف الدین، محترمہ لیقہ پروین، سید ابراہیم کفیل، محترمہ مسرت جہاں شہید اور دوسرے بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
