کے این واصف
سعودی عرب میں سخت سکیورٹی قوانین کے باوجود محکمہ جوازات کے حکام کی جانب سے غیر قانونی افراد کی گرفتاریوں کا عمل جاری رہتا ہے۔ تازہ اعلان کے مطابق سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی مزید 15 ہزار 288 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں جبکہ 11 ہزار297 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق 18 سے 24 جون 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 589 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 199 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور ایک ہزار 763 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 668 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 55 فیصد ایتھوپین، 44 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
