کے این واصف
وازت حج و عمرہ عازمین کو مملکت لانے والی کمپنیون کی کاردگی پر سخت نظر رکھتی ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی وزارت حج وعمرہ نے سنیچر کو ضوابط کی خلاف ورزی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 21 عمرہ کمپنیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا گزشتہ سیزن کے دوران کئی کارکردگی جائزوں سے معلوم ہوا کہ کمپنیوں کے خدمات کے معیار میں کمی آئی اور ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ وزارت کی جانب سے آئندہ عمرہ سیزن کی تیاریوں اور زائرین کے لیے اعلی معیار کی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
معطل کی جانے والی کمپنیوں میں سے 15 خدمات کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہیں جبکہ 6 نے ضوابط کی خلاف ورزیاں کیں۔
غیر معیاری ادرون کو سزا دینے کا مقصد سروس پرووائیڈز کے درمیان مسابقت کو بڑھانا، کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانا اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصول ہے تاکہ عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کے زائرین کو ایک محفوظ اور خوشگوار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
یاد رہے وزارتِ حج کی جانب سے زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ رہائش اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مقررہ معیار کی پابندی کریں۔
