کے این واصف
پچھلے ہفتہ خبر تھی کہ ڈائریکٹر جنرل پولیس سی وی آنند نے وومن سیفٹی ونگ میں “می سرکشا” کے عنوان سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا “اگر زبان اچھی ہوتو گھر ٹوٹنے سے محفوظ رہتاہے”۔ انھون نے یہ بات گھریلو جھگڑوں کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی۔
ڈی جی پی صاحب تو پولیس کے اعلٰی ترین عہدیدار ہیں۔ پتہ نہین وہ پولیس کے چھوٹے افسران اور ملازمین کی مشہور زمانہ “زبان” سے واقف ہیں یا نہین جسے سننے کے لوگ اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ جس پر حضرت غالب کے مصرعہ صادق آتاہے کہ “گالیاں کھاکے بے مزہ نہ ہوا”۔
