کے این واصف
اس ہفتہ وزیر آعظم نریندر مودی نے ملک میں پٹرول اور گیس کی قلّت نیز مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے ابتر ہورہے حالات اور اس کے ہندوستان پر مرتب ہونے والے اثرات پر پارلیمنٹ میں ایک مبہم سا مختصر بیان دیا جو بہت غیر واضح تھا۔ ایوان اور پھر میڈیا میں اس بیان پر کافی تنقیدیں ہوئین۔
غالبًا یہ بات 2012 کی ہے جب اس وقت وزیرآعظم منموھن سنگھ نے ملک کے حالات پر پارلیمنٹ میں ایک بیان دیا تھا۔ اس پر بی جے پی قائد ششماسواراج نے منموھن سنگھ پر طنز کستے ہوئے ایک شعر پڑھا تھا جو نریندر مودی کے متذکرہ بالا بیان پر بھی صادق آتا ہے۔ شعر یوں تھا ؔ
تو اِدھر اࣿدھر کی نہ بات کر، یہ بتاکہ قافلہ کیون لٹا
مجھے رہزنون سے گلہ نہیں، تری رہبری کا سوال ہے۔
