حیدرآباد ۔ (راست)
یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ سینئر این آر آئی و ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین کے والدہ ماجدہ کا آج دوپہر تین بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد معراج قریب چنچل گوڑا جیل حیدرآباد میں ادا کی جائے گئی اور متصل قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئے لگی۔ مرحومہ کے شوہر محمد ابراہیم صاحب کا یکم مارچ کو انتقال ہوا تھا۔ مبین صاحب اپنے والد کے انتقال کے بعد حیدرآباد آئے تھے اور اب بھی حیدرآباد میں مقیم ہیں۔
