ریاض
بزم فروغ اردو نے ریاض مکے نیاگرہ ریسٹورنٹ حارہ میں منعقدہ کیا۔ اس روحانی اور بابرکت محفل میں انڈین کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ صدر بزم فروغ اردو باسط ابو معاذ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ریاض کی مختلف ادبی، سماجی و فلاحی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی، جن میں صدر آل انڈیا یونائیٹڈ سوسائٹی و انٹر نیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم ڈاکٹر محمد اشرف علی، صدرہندوستانی بزم اردو ، نائب صدر آئی جے ایف ایف ریاض و سابق ایریا ڈائرکٹر ٹوسٹ ماسٹرس کلب محمدسیف الدین، نائب صدر آل انڈیا یونائیٹڈ سوسائٹی نعیم عبدالقیوم، سکریٹری آل انڈیا یونائیٹڈ سوسائٹی سید خالد کریم، خازن انٹر نیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم ریاض اسمعیل حسن عامر ، سوشیل میڈیا کی فعال شخصیت شعیب محی الدین، بانی People of Hyderabad نصیر حسین، ینگ ٹیلنٹ میوزیکل گروپ کے سعید برادرس، محمد یعقوب سلطان المعروف فیفا، ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر اطہر محی الدین، محمد نجم الدین، محمد نثار، محمد نصیر صدیقی، مرزا سعد اللہ بیگ سہیل ، محمد محبوب علی، محمد فاروق، مینیجر نیاگرہ ریسٹورنٹ سمیع بھائی شامل ہیں۔
آخر میں جنرل سکریٹری بزم فروغ اردو مسعود غازی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جوائنٹ سکریٹری شہباز خان نے انتظامات کی نگرانی کی۔

