کے این واصف
علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (AMU) کی دو ریسرچ اسکالرز مس ماہا خان اور مس افراح خانم کا پولیٹکنیکا یونیورسٹی رومانیہ کے لیے Erasmus plus Mobility پروگرام کے لیے انتخاب عمل میں آیا۔
ریسرچ اسکالرز ماہا خان اور افراح خانم نے ڈاکٹر انعام الدین پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف اپلائیڈ کمسٹری، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اے ایم یو کی نگرانی میں اپنی تحقیق مکمل کی اور Erasmus plus KA171 Mobility پروگرام کے تحت انٹرنیشنل ٹرینی شپ کے لیے منتخب ہوئین۔
یہان یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پورے ہندوستان سے KA171 کولیبریشن پروگرام کے لیے اے ایم یو کی ریسرچ اسکالرز صرف یہ دو لڑکیاں منتخب ہوئین ہیں۔ یہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کے لیے ہی نہین بلکہ سارے ملک کے اعزاز کی بات ہے۔
