ریاض ۔ کے این واصف
معروف صحافی رویش کمار کے شائع ایک کالم کے مطابق ریاست گجرات میں “جن جاتیہ گورو ابھیان” پروگرام منعقد ہوا جس میں وزیر آعظم نریندر مودی بھی شریک تھے۔ رویش کمار نے آگے لکھا کہ ریاستی حکومت کے مطابق اس پروگرام میں شریک 500 افراد کی چائے اور سموسے سے تواضع کی گئی جس کا خرچ دو کروڑ روپئے بتایا گیا۔ رویش نے حساب جوڑ کر یہ بھی بتایا کہ دو کروڑ روپیے میں 20 لاکھ سموسے آتے ہیں۔ اور 500 افراد کھائیں تو ہر شخص کے حصہ میں 4000 سموسے آئیں گے۔ اور اس کو 500 افراد پر تقسیم کیاجائے تو ہر شخص ایک سال سے زائد عرصہ تک روز 10 سموسے کھا سکتا ہے۔
چائے سموسے کے اس ناقابل یقین خرچ پر ہمین کہیں پڑھا ایک جملہ یاد آیا۔
لکھا تھا “کھانے کے کوئی منّظم آداب نہین ہیں۔ بس سلیقہ ملحوظ رکھنا ہوتا ہے۔ اور یہ سلیقہ صرف ہمارے سیاستدانون اور سربراہاں کو آتاہے۔ وہ بڑی خاموشی سے کھاتے ہیں۔ کیا کھایا، کتنا کھایا یہ بعد میں اخبارات کے ذریعہ معلوم ہوتا ہے۔ 😄😄
