
کے این واصف – حیدرآباد
“اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی”
“یوسف بھائی” پرفیوم شوروم کے افتتاح کی خبر میڈیا مین ایسی پھیلی کہ وہ پروین شاکر کے مصرعہ کی عملی تصویر بن گئی۔ حیدرآباد مین خشبو کے خالق یوسف بھائی پرفیوم شوروم کا افتتاح عمل مین آیا۔ ہندوستان مین کھلے یوسف بھائی کے اس پہلے شوروم پر اتوار کی شام پرفیومز کے چاہنے والون کی ایک غیر معمولی تعداد امنڈآئی۔ شوروم نے اپنی تنگ دامی کا شکوہ کیا اور مقابل کی سڑک شائقین سے پر ہوگئی۔ آخر کار ہجوم کو منظم کرنے علاقے کی پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ اس کو حیدرآباد کی غیر معمولی اور یادگار افتتاحی تقریب کہا جاسکتاہے۔
مانصاحب ٹینک (مقابل آگرہ سوئٹس) حیدرآباد مین اتوار کی شام یوسف بھائی کے ہاتھون شوروم کا افتتاح عمل مین آیا۔ ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے یوسف بھائی پرفیومز کی تیاری لئے دبئی مین غیر معمولی شہرت رکھتے ہین۔ حیدرآباد کے ایک جواں سال بزنس مین مقیت عاطف نے یوسف بھائی سے فرنچائز حاصل کی۔ اور حیدرآباد مین پرفیومز کے شائقین کی دیرینہ خواہش پوری کی۔
