
ریاض
کہتے ہین غم بانٹنے سے کم ہوتا ہے اور خوشیان باٹنے سے بڑھتی ہین۔ انٹرنیشنل انڈین پروفیشنل اسوسی ایشن ریاض (IIPA)نے اسی کہاوت پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوشیان بانٹی اور 250 پریشان حال فیکٹری ورکرز کے ساتھ عید منائی۔ اسوسی ایشن نے عید کے روز ان ورکرز کے کیمپ پہنچ کر ان کے لئے بریانی اور روایتی شیرخومہ وغیرہ کا اہتمام کیا اور ان کے ساتھ عید منائی۔ اسوسی ایشن کے اراکین سلمان خالد، صادق، یعقوب نے اس پروگرام کے انتظامات کئے۔
واضح رہے کی SMG کمپنی اپنے خراب معاشی حالات کی وجہ سے اپنے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا نہین کرپارہی ہین۔ جس کی وجہ سے ملازمین مالی پریشانیوں سے دوچار ہین۔
