
حیدرآباد ۔ کے این واصف
سعودی عرب کے معروف بزنس مین ممتاز علی اکرم نے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ جس میں معززان شہر اور این آر آئیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ممتاز علی اکرم ڈائریکٹر Hitech International Co. Ltd. جبیل سعودی عرب نے اس روح پرور و پروقارمحفل کا اہتمام کنٹری کلب بیگم پیٹ حیدرآباد مین کیا۔
اس دعوت افطار خاص بات یہ رہی کہ ایک عرصہ بعد مختلف ممالک مین برسرے کار این آر آئیز، حیدرآباد کے سماجی سرکلز کی شخصیات، بزنس حلقوں کے نمایاں افراد کا منفرد اجتماع و احباب یکجا ہوئے، قدیم تعلقات کی تجدید کے ساتھ ایک خوشگوار ماحول مین تبادلہ خیال کیا۔