
کے این واصف
معروف مزاح گو شاعر شوکت جمال کا پاکستان مین انتقال ہوگیا۔ فیس بک پر جاری خبر کے مطابق شوکت جمال جمعہ کی رات اسلام آباد مین اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ نماز جنازہ ہفتہ 8 مارچ 2025 کو بعد نماز ظہر بحریہ ٹاؤن، اسلام آباد مین ادا کی گئی اور وہین تدفین عمل مین آئی۔
شوکت جمال نے ایک طویل عرصہ ریاض، سعودی عرب مین گزارا۔ چند برس قبل وہ مستقل طور پر وطن لوٹ گئے تھے۔ وہ خلیجی ممالک کے ادبی حلقون مین بے مقبول تھے۔ شوکت جمال یہان کے مشاعروں مین بڑے اہتمام سے مدعو کئے جاتے تھے۔ وہ ایک مخلص، یار باش، ملنسار، مہمان نواز اور اپنے حلقہ مین غیر متنازعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ ہند و پاک کمیونٹیز مین یکساں طور پر مقبول تھے۔ شوکت جمال زندہ دلان کی دعوت پر سالانہ مشاعرے مین شرکت کے لئے حیدرآباد بھی تشریف لائے تھے۔ ان کی تخلیقات ماہ نامہ “شگوفہ” مین پابندی شائع ہو کرتی تھین۔