
ریاض ۔ کے این واصف
اپنی نوعیت کا منفرد دوماہی رسالہ “افسانہ نما” کے سالنامہ کی رسم اجراء کیرالہ کے شہر ملپ پورم مین وہاں کے MLA پی عبید اللہ کے ہاتھون انجام پائی۔ رسالہ افسانہ نما منفرد اس لئے ہے کہ یہ صرف افسانچون پر مشتمل رسالہ ہے۔ اور برصغیر مین یہ اپنی نوعیت کا پہلا رسالہ بھی۔ نیز ایک چونکانے والی بات یہ رہی کہ اس کے سالنامہ کی رسم اجراء تقریب کیرالہ مین منعقد ہوئی۔ اس رسالہ کے ایڈیٹر محمود شاہد صاحب یوں تو ادبی حلقون مین اپنے کچھ فیصلوں سے تو کبھی اپنی تخلیقات مین جدت سے چونکانے والے کام تو اکثر کرتے ہی رہتے ہین۔ جس سے ان کے سارے جاننے والے واقف ہین۔
اس دور مین جب لوگ ہر چیز انٹر نٹ پر دیکھنے یا پڑھنے کے عادی ہوگئے ہین افسانہ نما کے انتظامیہ نے اس کو کتابی شکل مین شائع کرنے کی ہمت کی اور اس کی نشر و اشاعت کافی محنت بھی کررہے ہین۔ اس رسالہ کی قیمت فی شمارہ 95 روپئے اور زر سالانہ 570 روپئے ہے۔ سالانہ خریدار ہندوستان کے کسی بھی شہر مین رسالہ بذریعہ پوسٹ حاصل کرسکتے ہین۔
افسانہ نما کے مدیر اعلی ڈاکٹر شہاب افسر خاں، مدیر محمود شاہد، نائب مدیر ڈاکٹر محی الدین احمد و سعید نظر، مینیجنگ ایڈیٹر انور ہادی جنیدی کے علاوہ معاونین اور مجلس مشاورت مین ادب کی معروف شخصیات شامل ہین۔
