مملکت میں حب الوطنی کے نعروں والے ملبوسات، تحائف مقبولِ عام۔
کے این واصف
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے چند روز قبل حوثی حملوں کے خلاف ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انھون نے حوثیون کو انتباہ دیتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ مملکتِ سعودی عرب ایک ریڈ لائن (سرخ لکھیر) ہے کوئی اسے عبور کرنے کی کوشش نہ جرأت نہ کرے۔
شاید اسی کے ردِ عمل کے طور پر ٹی شرٹس اور ہُوڈیز سے لے کر بروچز اور کی چینز تک سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر حب الوطنی کے نعروں سے مزین اشیا توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ ان اشیا پر “سعودی عرب ایک ریڈ لائن ہے” جیسے نعرے درج ہیں جبکہ سعودی ریٹیلرز بھی قومی شناخت اور مملکت سے محبت کے اظہار کے لیے مختلف مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔
یہ نعرہ مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور وقار کو اجاگر کرتا ہے اور مقامی آن لائن اسٹورز پر فروخت ہونے والے ملبوسات اور دیگر اشیا پر نمایاں ہے۔ سعودی عرب کے جغرافیائی نقشے اور دیگر قومی علامات کے ڈیزائن بھی مقبول ہو رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق آزادانہ طور پر کام کرنے والے برانڈز سے لے کر چھوٹے آن لائن کاروباروں تک مختلف ریٹیلرز ایسی مصنوعات متعارف کرا رہے ہیں جن پر درج نعرے روزمرہ کے فیشن کے ساتھ حب الوطنی کے جذبات کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
اس نعرے کو صرف کپڑوں تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ دیگر اشیا بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ ان معروف برانڈز کمپنیون کے مطابق یہ تحائف قومی فخر کے اظہار کے لیے تیار کیے گئے ہیں تاکہ ملازمین اور مہمانوں پر طویل عرصے تک گہرا تاثر چھوڑا جا سکے۔
