کے این واصف
خواتین کو اب صرف بدکردار مردوں سے ہی نہیں بلکہ روبوٹ سے بھی جنسی ہراسانی کا خطرہ لاحق ہوگیاہے۔ جرمنی کے شہر کولون سے آئی ایک “بیہودہ روبوٹ” کی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ بتایا گیا کہ کولون کے کسی شاپنگ مال میں گھوم رہے روبوٹ نے ایک نوجوان لڑکی کو جسم کے پچھلے حصے میں غیر مناسب انداز میں چھوا۔ جب لڑکی نے نوٹ لیا اور دیکھا تو روبوٹ نے فحش اشارے کرنے شروع کردئیے۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ربوٹ ضبط کرلیا اور اس بات کی تحقیق شروع کردی کہ آیا روبوٹ کی حرکات پہلے سے پروگرامڈ تھیں یا اسے کوئی رموٹ سے کنٹرول کر رہاتھا۔
قابلِ ستائش بات ہے کہ جرمنی پولیس روبوٹ تک کی فحش حرکات کی تحقیقات کررہی ہے۔ جبکہ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی دھرنے کے موقع پر ایسی حرکات خود ہماری دہلی پولیس کررہی تھی۔ ہماری لڑکیاں “کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں”
