کے این واصف
ملک میں اکثر اپنی جائز مانگوں کے لیے آواز اٹھانے یا احتجاج کرنے والوں کو ملک دشمن عناصر کا لیبل لگاکر خاموش کرنے کوشش کی جاتی رہی ہے۔ مگر اب کتّے احتجاج پر اتر آئے ہیں۔
ایک تازہ اور دلچسپ خبر کے مطابق بھوپال شہر میں ایک شخص احتجاجاً کتّے کا لباس (مکھوٹا) پہن کر ایک بڑے گروپ کے ساتھ ڈسٹرکٹ کلکٹر کے آفس پہنچ گیا۔
گروپ کی شکایت تھی کہ شہر میں کتّون کی بہتات سے عوام پریشان ہیں۔ عوام نے آوارہ کتّون سے نجات کی خاطر ان کی نس بندی کرنے کی مطالبہ کیا۔ اس پر شہر کی بلدیہ نے 40 لاکھ روپئے کا بجٹ منظور کروایا اور حساب میں فرضی بل تو پیش کردیا مگر کتّون کی نس بندی نہین کروائی۔
اب خوف یہ ہے کہ احتجاج دبانے کے لیے کہیں بلدیہ والے کتّے کا مکھوٹا پہن کر آنے والے شخص ہی کی نس بندی نہ کردیں۔
