کے این واصف
وزیر آعظم نریندر مودی نے ملک کی عوام سے کہا کہ وہ اپنے روزمرہ کے خراجات میں کمی کرین، سونا نہ خریدین، بیرون ملک تفریحی کے منصوبوں کو منسوخ کردین، گیس، پٹرول کے استعمال میں کفایت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرین، ممکنہ حد تک آفس جانے کی بجائے گھر سے کام کرین تاکہ گیس، ڈیزل اور پٹرول کا خرچ کم ہو۔
وزیر آعظم کے اس اعلان کے بعد معروف یوٹیوبر مہندر سنگھ نے اپنے چینل کے ذریعہ مودی جی کو کیس اور تیل کے خرچ میں بھاری کمی لانے کے لیے ایک آسان ترین طریقہ تجویز کیا۔ چونکہ گیس اور پٹرول مسلم ممالک سے درآمد کئے جاتے ہیں اس کو “تیل جہاد” قرار دے کر اس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جائے تو گیس اور تیل کی قلّت کا مسئلہ بہت بڑی حد تک حل ہوجائے گا۔
