حیدرآباد ۔ (راست)
حیدرآباد کی ممتاز و معروف سماجی کارکن ،ادیبہ اور “شاہین ویمنس ریسورس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن”حیدرآباد کی فاؤنڈر اور سی ای او کو بنگلور میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ بلو ڈان اور نیشنل فیڈریشن آف دلت ویمن کے تعاون سے منعقدہ ایک شاندار پروگرام میں پیش کیا گیا۔ محترمہ دیویا کندوکوری اورروٹ منورمانے یہ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے جمیلہ نشاط کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ جمیلہ نشاط کی سماجی وہ عوامی خدمات 25 برسوں پر محیط ہے۔ جمیلہ نشاط نے خواتین کے حقوق کے بارے میں موثر تحریکیں چلائی ہیں اور ان کے حقوق کو واقف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی ترقی منٹل ہیلتھ اور سماجی تفریق جیسے مسائل عام ہوتے جا رہے ہیں اور پسماندہ لڑکیاں تعلیم کے میدان میں پیچھے ہوتی جا رہی ہیں۔ غربت کی وجہ سے وہ تعلیم ترک کر دیتی ہیں ایسی لڑکیوں کی شاندہی کرتے ہوئے جمیلہ نشاط نے ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے اس کے علاوہ سماج میں خواتین کے ساتھ ناانصافی اور ان پر مختلف طرح کی زیادتیوں کے خلاف جمیلہ نشاط نے موثر آواز بلند کی ہے۔ واضح رہے کہ تلگو فلم انڈسٹری نروی آرٹس نے بھی زمینی سطح پر سماجی خدمات انجام دینے والے اورمہم چلانے اور خدمات انجام دینے پر سو شخصیات کا انتخاب کیا جس میں جمیلہ نشاط واحد مسلم خاتون تھیں ان جمیلہ کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔ اس آرگنائزیشن نے بھی انہیں نقد انعام اور مومنٹو عطا کیا۔ انہیں سپر ویمن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے جمیلہ نشاط مختلف ادبی تہذیبی اور سماجی خدمات کے لیے اپنا منفرد ریکارڈ رکھتی ہیں۔ جمیلہ نشاط عوامی خدمات کے شعبوں میں بھی ایک نمایاں نام ہے۔
