دہرادون ۔ مکھ سواک سدھن ( چیف منسٹر ہاؤس) دہرادون میں اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے ہاتھوں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر و اتراکھنڈ اردو اکادمی کے سابق نائب صدر افضل منگلوری کو ریاست کا سب سے بڑا اردو ادب کا انعام ” اتراکھنڈ گورو سممان، عنوان چشتی ایوارڈ 2025 ” سے نوازا گیا ۔ منگلوری کی اردو ادب میں طویل مدتی ادبی خدمات کے صلے میں ایک لکھ اکیاون ہزار روپے کا چیک ، شال ، ایوارڈ ، اور توصیف نامے پیش کر کے ان کا اعزاز کیا۔ وزیراعلیٰ پشکار سنگھ دھامی نے افضل منگلوری کی ادبی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو اتراکھنڈ کا اردو کا نمائندہ شاعر بتایا ۔ اس موقع پر اتراکھنڈ سرکار کے سماجی بہبود وبھاشا کے وزیر خزان داس ، دینا ہیلتھ منسٹر سوبھ ادنیال ، ودھایک سویتا کپور وغیرہ موجود رہے ۔ پروگرام کی نظامت جرنلسٹ سشیل اپداھیائی نے انجام دی۔ ڈائریکٹر بھاشا مایاوتی ڈکرال نے کہا کہ افضل منگلوری نے وطن عزیز میں اتراکھنڈ کا نام روشن کیا ہے اور ان کی ہر ودھا میں آٹھ کتابیں آچکی ہیں ۔ دیگر بھاشاوں میں اتراکھنڈ گورو سممان 2025 پانے والے ادیبوں میں ڈاکٹر جیتن ٹھاکر ، ڈاکٹر بدھ ناتھ مشر ، ڈاکٹر یشونت کٹوچ ، شیام سنگھ کٹیلا ، ڈاکٹر پریتم سنگھ ، کیسر سنگھ رائے ، ڈاکٹر دیا بھٹ ، پرو ڈینیش چمولا شیلیش ، بھوپندر بشٹ ، سدھا جوگران ، دیوا بھٹ ، تارا پاٹھک ، شیشپال گوسائی ، نیرج پنت ، ہیمنت بشٹ ، انیل کرکی ، راجندر ڈھیلا ، گجندر نوٹیال ، سچن چوہان وغیرہ کے نام بھی منسوب ہیں-
