ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف کاروائی ایک مسلسل کاروائی ہے۔ ہر رمضان میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والون میں اضافہ ہوجاتاہے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جوازات) نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (رمضان 1447) اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر 15 ہزار 200 فیصلے جاری کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔
بیان میں مقامی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں پر زور دیا گیا کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔
امیگریشن قوانین کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے اسپانسر (کفیل) کے علاوہ کسی اور جگہ ملازمت نہیں کرسکتے۔
