کے این واصف
رمضان میں روزے کے ذریعہ جس طرح آپ نے جسم کو منظّم کیا اس سلسلہ کو جاری رکھین۔ صحت کے سارے مسائل مسلسل مقّوی اور غیر متوازن غذاؤں سے پیدا ہوتے ہیں۔ اپنے کھانے پینے کے اوقات اور شیڈیول کو منظّم کرین۔ اپنی صحت سے متعلق گوگل سے نہیں ڈاکٹرز سے مشورہ کرین۔ ان خیالات کا اظہار محمد اظہرالدین، ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود نے کیا۔ وہ ویسٹرن ہاسپیٹل کے تحت Peace Foundation کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔ جناب اظہرالدین نے ویسٹرن ہاسپیٹل کے ڈاکٹرز کو مبارکباد دی اور فاؤنڈیشن کے قیام کی ستائش کی جس کے ذریعہ غریب اور مستحق افراد کے علاج میں مدد کی جائے گی۔ انھون نے تیقن دیا کہ وہ فاؤنڈیشن کے ساتھ شخصی طور پر اور حکومت کی سطح پر ہر ممکن تعاون کرین گے۔
ابتدا میں میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شاہ علی حسینی نے استقبال کیا اور ڈاکٹر جی ایم فیصل نے فاؤڈیشن کے اغراض و مقاصد سے واقف کرایا۔
اس موقع پر سابق وزیر محمد محمود علی نے خطاب کیا اور پیس فاؤڈیشن کے قیام پر ویسٹرن ہاسپٹل کے انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبّیر نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی فاؤنڈیشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک نیک مقصد کے تحت اس فاؤڈیشن کا افتتاح برکتوں والے ماہ رمضان میں ہوا ہے۔ انھون نے کہا کہ اچھے دواخانون میں علاج ایک مہنگا ترین خرچ ہے۔ عام لوگون کے پاس میڈیکل انشورنس نہیں ہوتا۔ اچانک بیماری کی صورت میں عام آدمی کے پاس بھاری رقم کا انتظام ممکن نہیں ہوتا لہٰذا اس قسم کے فاؤنڈیشن ایمرجنسی کی صورت میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ انھون نے اپنی جانب سے فاؤڈیشن کے لیے موقع پر ہی پانچ لاکھ روپئے کے عطیہ کا اعلان کیا۔
نیوز ایڈیٹر رونامہ سیاست نے کہا کہ اسلام ایک سائنٹفک مذہب ہے۔ قرآن اور دین اسلام نے ہمین ایک مکمل ضابطہ حیات عطا کیاہے جس میں کھانے پینے کے اوقات و مقدار کا تعین بھی شامل ہے۔ اور متعین اوقات پر نماز ادا کرنا ایک ڈسپلن زندگی بسر کرنے کا سبق دیتی ہے۔ غیر متوازن غذائین، فطرت کے تقاضوں کے خلاف سونے اور جاگنے کے طریقے اختیار کرنا بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔ عامر علی خان نے موقع پر فاؤڈیشن کے لیے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپئے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر ویسٹرن ہاسپیٹل کے ڈاکٹر اکبر، ڈاکٹر جی ایم فیصل اور ڈاکٹر متین، سید صفی اللہ نے بھی مخاطب کیا اور پیس فاؤڈیشن کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب کوئی مریض ایمرجنسی صورتحال میں اسپتال لایا جاتا ہے تو مریض کے لیے ابتدائی لمحات بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ پیسہ جمع کروانا اور دیگر امور کی تکمیل میں وقت ضائع ہوتو مریض کا نقصان ہوتاہے۔ فاؤنڈیشن سے مدد کی ضمانت حاصل رہے تو بروقت علاج شروع ہوتا ہے اور مریض نقصان سے محفوظ ہوجاتا ہے۔
مہمانان اعزازی میں چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی اور ریڈہلز کے کاپوریٹر محمد عارف رضوان بھی شریک محفل رہے۔ آخر میں ہاسپیٹل کی جانب سے مہمانان کو تہنیت پیش کی گئی اور ڈاکٹر سید شاہ علی حسینی کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔
