کے این واصف
ویسٹرن ہاسپیٹل کا peace Foundation سماجی خدمت اور انسانی جذبہ کے تحت معاشی طور پر کمزور افراد کے لیے مفت یا برائے نام فیس پر طبی خدمات پیش کرے گا۔ جس کا افتتاح ہفتہ 14 مارچ کو بدست جناب محمد اظہرالدین ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ عمل میں آئے گا۔ ملٹی اسپیشالٹی کرشنا ویسٹرن ویسٹرن ہاسپیٹل، ریڈہلز روڈ لکڑی کا پل میں منعقد اس افتتاحی تقریب میں سابق وزیر جناب محمد محمود علی، مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر، ایم ایل اے حلقہ نامپلی جناب محمد ماجد حسین، نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان اور کاپوریٹر ریڈہلز جناب عارف رضوان بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کرین گی۔
