کے این واصف
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کی ُصبح مسجد نبویٌ میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مدینہ منورہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس، وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، اور مسجد کے اماموں اور خطبا نے کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن نہار بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبدالله بن فرحان، اور متعدد دیگر حکام بھی موجود تھے۔
