ریاض ۔ نمائندہ اردو لیکس
سکسیس XI کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل مین اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مین پہنچ گئی۔ سکسیس XI نے کشمیر وکٹوریس کو 82 رنز سے شکست دے کر یہ مقام حاصل کیا۔ ریاض کرکٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری اس ٹورنمنٹ مین سکسیس XI کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی تھی۔ میچ کے بعد کیپٹن آصف بٹ نے اردو لیکیس کو تمام کھلاڑیوں کے اسکورز اور بولنگ وغیرہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ تمیم الحسن پلیر آف دی میچ قرار پائے۔ سکسیس XI کے بولرز کی دھواں دھار بولنگ کے آگے کشمیر وکٹوریس 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

