
کے این واصف
ہندوستان کے کل جماعتی پارلیمنٹری وفد کی ریاض سعودی عرب مین آمد۔ ڈپٹی اسپیکر شوری کونسل، نائب وزیر خارجہ اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتین۔
سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفد نے ریاض مین ڈپٹی اسپیکر شوری کونسل عزت مآب ڈاکٹر مشعل السمی سے ملاقات کی۔ ہندوستانی وفد نے پہلگام مین وحشیانہ دہشت گرد حملے پر سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت پر اظہار تشکر کیا۔ وفد نے یہ پیغام دیا کہ ہندوستان دہشت گردی سے لڑنے کے اپنے عزم مین مضبوط و مستحکم ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کو کسی قیمت جائز قرار نہین دے گا۔
چیئرمین ہند۔سعودی پارلیمنٹری فرنڈشپ کمیٹی آف سعودی شوری کونسل میجر جنرل عبدالرحمان صنیتان الحربی و سینئر اراکین نے ہندوستانی وفد کے اعزاز مین ظہرانہ ترتیب دیا۔ بعدازاں وفد نے مملکتی وزیر امور خارجہ سعودی عرب عزت مآب عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کی۔ وفد نے پہلگام دہشت گرد حملے مین سعودی قیادت سے ملنے والے تعاون کو سراہا۔ ہندوستانی وفد نے مصعب القھطانی ڈئرکٹر جنرل پرنس الفیصل انسیٹیوٹ سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی پر اپنے نکتہ نظر پر بات چیت کی۔
تمام ملاقاتوں مین ہندوستانی وفد نے زور دیا کہ ہندوستان کو انسداد دہشت گردی سے متعلق امور پر سعودی عرب سے غیر متزلزل حمایت حاصل ہے۔ دونون ممالک انتہاپسندی کو روکنے اور اس کے خاتمہ کی کوششوں مین ملکر کام کرتے رہین گے۔ سفارت خانہ ہند ریاض نے ہندوستانی وفد کے اعزاز مین عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس مین سعودی سیول سوسائٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جس مین دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ہند سعودی دوطرفہ شراکت داری سے متعلق وسیع موضوعات پر مزید گفتگو کا موقع حاصل ہو۔