
حیدرآباد ۔ کے این واصف
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہفتہ 10 مئی 2025 کو 11 بجے دن ایوارڈ تقریب برائے سال 24-2023 “ کا انعقاد عمل مین آئیے گا۔ فیض اصغر ایوارڈ، تبسم فریدی ایوارڈ، حبیب الجیلانی ایوارڈ اردو صحافیون کو پیش کئے جائین گے۔ جس مین دس ہزار روپیہ نقد، توصیف نامہ، مومنٹو شال وغیرہ شامل ہونگے۔
یہ تقریب “سوراورم پرتاپ ریڈی آڈیٹوریم” پریس کلب فتح میدان، بشیر باغ مین منعقد ہوگی۔ اس تقریب مین بحیثیت مہمانان خصوصی بیرسٹر اسدالدین اویسی ممبر آف پارلیمنٹ، محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ، کے سرینواس ریڈی صدر نشین میڈیا اکیڈمی تلنگانہ، فہیم قریشی صدر ٹمریز، خواجہ وراحت علی صدر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس شرکت کرین گے۔
تلنگانہ اردو اردو جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد، سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری، ایم اے محسن خازن اور خلیل فرھاد کنوینر نے شرکت کی درخوست کی ہے۔

