
ریاض – کے این واصف
سفارت خانہ ہند ریاض مین 76 وان یوم جمہوری ہند رویتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جبکہ ریاض شہر مین اتوار کی صبح موسم کافی سرد تھا۔ مگر ہندوستانی مرد و خواتین کی یوم جمہوریہ تقریب مین شرکت کے تئین پوری گرم جوشی مین نظر آئی۔ سورج ابھی ابر کی چادر سے باہر نہین آیا تھا مگر ہندوستانی باشندے صبح 7 بجے ایمبیسی پہنچنے لگے۔
سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے قومی ترنگا لہرا کر یوم جمہوریہ تقاریب کا افتتاح کیا۔ قومی ترانے کر بعد سفیر ہند نے ایمبیسی احاطہ مین نصب مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی گلپوشی کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے ناظم دینیش سیتھیا فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند نے رسمی خیرمقدمی کلمات کے بعد سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو صدر جمہوریہ ہند کا پیام پڑھ کر سنانے اسٹیج پر مدعو کیا۔ سفیر ہند نے صدر جمہوریہ کے پیام کے کچھ حصہ انگریزی اور کچھ ہندی مین پیش کئے۔
حاضرین کو اپنی جانب سے مخاطب کرتے ہوئے ان کے الصبح اتنی بڑی تعداد مین تقریب مین حاضر ہونے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھون نے مزید کہا کہ انڈین ایمبیسی کو یہان برسرے کار ہندوستانیون اور خصوصاُ سماجی جہدکارون اور سماجی تنظیموں سے بھرپور تعاون حاصل ہے۔ ان کے تعاون اور خدمات کو ایمبیسی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
آخر مین انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض اور دیگر طالبات نے رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا۔ نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج، دیگر سفارت کار ، ایمبیسی اسٹاف اور ہندوستانی مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے اس تقریب مین شرکت کی۔



