کے این واصف
سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 13 ہزار 357 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 8 ہزار 875 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ یہ گرفتار ہونے والے غیر قانونی افراد کی اکثریت کا تعلق یمن اور آفریقی ممالک سے ہوتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق 22 سے 28 اکتوبر 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 6 ہزار 880 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 500 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار977 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 446 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ مزید 37 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کر کے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
