کے این واصف
سعودی عرب پر حوثیون کے حملے ہنوز جاری ہیں۔ یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کرنے والی اتحادی افواج نے سنیچر کو کہا کہ انہوں نے ایران کی پشت پناہی میں سرگرم حوثی ملیشیا کی جانب سے سرحدی پار سے کیے جانے والے شدید حملوں کے دوران سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ایک بیلسٹک میزائل اور ایک ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
صبح چار بجے سے کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس نے اپنے “ارلی وارننگ پلیٹ فارم” کے ذریعے الرٹ جاری کرتے ہوئے دارالحکومت ریاض کے علاوہ دیگر شہروں نجران اور وادی الدواسر کی جنوبی گورنری میں ممکنہ فضائی خطرات کے بارے میں خبردار کیا۔
الرٹ جاری ہونے کے چند منٹ بعد ہی ریاض میں دو شدید دھماکوں کی آوازیں گونج اٹھیں۔
عدن میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اتحادی افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا فضائی دفاعی نظام نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کر دیا۔
سعودی عرب کو حالیہ ہفتوں میں ڈرون اور میزائل حملوں کی مسلسل کا سامنا رہا ہے جن میں ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیا جانے والا ایک بڑا حملہ بھی شامل ہے جو کہ سعودی عرب میں حالیہ برسوں کا مہلک ترین حملہ تھا۔ حوثیون اور سعودی کے درمیان شدید کشیدگی کا یہ تازہ سلسلہ جولائی میں چار سالہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد شروع ہوا ہے تھا۔
