حیدرآباد (راست)
ڈاکٹر اصغر فہیم کا جمعہ کی رات لندن میں شدید دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہوگیا۔ وہ تین ماہ قبل اپنے فرزند سے ملنے وزٹ پر لندن گئے تھے۔ تدفین لندن ہی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان مین اہلیہ کے علاوہ فرزند ڈاکٹر مبشّر فہیم اور ایک دختر شامل ہیں۔ وہ صحافی کے این واصف کے حقیقی بہنوئی تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائیل نمبر 9000306203 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
