حیدرآباد-
پروفیسر محمدمسعود احمد چیف آپریٹنگ آفیسر “رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل” ملک پیٹ حیدرآباد جو ایک نامور شاعر ‘ادیب اور پبلک اسپیکر بھی ہیں قطر اور کویت دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ موصوف 24 -اکتوبر کو دوحہ قطر میں منعقد ہونے والے دوسرے عالمی مشاعرہ میں بحیثیت شاعر اور صدر مشاعرہ شرکت کریں گے۔ اس عالمی مشاعرے میں ہندوستان اور دیگر ممالک کے نامور شعرا شرکت کریں گے۔ جن میں چند نام اس طرح ہیں۔ ذکر جوہر کانپوری، ڈاکٹر ماجد دیوبندی، ابرار کاشف، ڈاکٹر ندیم شاد، تبریز رانا اور ہمانشی بابرا و دیگر شامل ہیں۔ مصر سے محترمہ والا جمال اور دیگر ممالک کے شعرا بھی شرکت کریں گے۔ یہ مشاعرہ کیو پی ایل اوربزم احباب دوحہ قطر کے زیر اہتمام ایوان احمد ملک پیٹ حیدرآباد دکن کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
مشاعرے کے بعد پروفیسر مسعود احمد دوحہ قطرمیں منعقد ہونے والی ادبی، علمی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ پروفیسر محمد مسعود احمد ایچ ایم ڈبلیو (حیدرآباد مسلم ویلفیر اسوسی ایشن )کی دعوت پر کویت میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور کینسر سے متعلق شعور بیداری پروگرام کے علاوہ دیگر تعلیمی و سوشل گائڈنس پروگراموں سے بھی خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں پروفیسر مسعود احمد ادبی اور شعری نشستوں میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ سماجی تنظیموں کے سربراہان وغیرہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ پروفیسر مسعود احمد کا کویت کا یہ پہلا دورہ ہے۔
