کے این واصف
معروف صافی ابھیسار شرما نے اپنے ایک حالیہ براڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ پچھلے ماہ جنتر منتر پر جنزیز (Gen Z) پر پولیس ٹوٹ پڑی تھی اس میں پولیس کے ساتھ 25 سے زائد مجرمین بھی شامل تھے۔ جنہیں پرامن احتجاج میں ہنگامہ آرائی کے لئے جیل سے لایا گیا تھا۔ یہ خبر سناتے ہوئے ابھیسار شرما نے پولیس کے اس عمل پر شدید حیرانی کا اظہار کیا۔
ابھیسار شرما کی حیرانی پر ہمیں فلم شعلے کی یاد آئی۔ جس میں ٹھاکر صاحب (سنجیو کمار) جئے (امیتابھ بچّن) ویرو (دھرمندر) کو اپنی ضمانت پر جیل سے نکال کر گاؤں لاتے ہیں تاکہ گبّر سنگھ (امجد خان) کو پکڑ سکیں۔
آج کل سماج میں فلمون کا اثر بہت زیادہ نظر آتا ہے۔ لہٰذا اس واقع پر کہا جاسکتا ہے کہ دہلی کے پولیس کمشنر نے مجرمانہ کام کے لئے پولیس فورس کے ساتھ جیل سے مجرموں کو لانے کا آئیڈیا فلم شعلے سے لیاہوگا۔ یعنی کمشنر صاحب نے Reel کو Real میں تبدیل کیا۔
