کے این واصف
سابق سفیر ہند سیداکبرالدین IFS سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹر RBI کے جذوقتی ڈائریکٹر متعین کئے گئے ہیں۔ جس کی معیاد چار سال ہوگی۔
اکبرالدین نے نظام کالج سے گریجویشن اور سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد سے ماسٹرز کیا۔ وہ 1985 بیچ کے IFS ہیں۔ انھون نے وزارت خارجہ ہند میں کئی اہم عہدون پر کام کیا۔ جن میں قابلِ ذکر قونصل جنرل ہند جدّہ، اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ، دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان، بین اقوامی اٹامک اینرجی ایجنسی ویانا میں ہندوستانی نمائندہ۔ وزارت خارجہ ہند سے سبکدوشی کے بعد وہ کوتلیا اسکول آف پبلک پالیسی (یونیورسٹی آف حیدرآباد) میں بحیثیت ڈین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سابق سفیر ہند سید اکبرالدین کو یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے اپنے المنائی کو RBI میں ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔
اکبرالدین کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور مرحوم سید بشیرالدین، سابق صدر شعبہ جرنلزم عثمانیہ یونیورسٹی کے فرزند ہیں۔
