کے این واصف
ملک بھر یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے کہ کوئی بھی رشوت خور یا بڑے سے بڑے اسکام میں ملوث شخص “بی جے پی واشنگ مشین” میں دھل جائے تو وہ ہر داغ سے پاک ہوجاتاہے۔ نہ صرف پاک ہوجاتا ہے بلکہ وزیر یا وزیر اعلٰی کے عہدے پر فائز بھی ہوسکتا ہے۔ مگر یہ کام تو “بڑی مچھلیوں” کے لیے ہی ممکن ہے۔
ایک تازہ خبر جس نے اس ہفتہ جرائد میں صفحہِ اوّل پر جگہ پائی وہ ایک چور کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجستھان کے ضلع بھیلواڑی میں ایک سارق نے چہرے پر وزیر آعظم نریندر مودی کا ماسک لگاکر قفل شکنی کی اور ایک موبائلز کی دکان میں داخل ہو اور کوئی پانچ لاکھ روپئے کے موبائل فونز کا سرقہ کیا۔ چھوٹی مچھلی میں شمار یہ چور اپنے آپ کو “بی جے پی واشنگ مشین” تک رسائی کی حیثیت میں نہ پاکر نریندر مودی کا ماسک استعمال کرنے کا ایک نیا طریقہ کھوج نکالا۔ بلآخر پکڑے نہ گئے اس سارق کو فائدہ تو وہی حاصل ہوا جو “بی جے پی واشنگ مشین” سے بڑی مچھلیوں کو ہوتاہے۔
