کے این واصف
سکسیس گروپ آف اسکولز کے منیجنگ ڈائریکٹر و CEO ڈاکٹر سید این مسعود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکسیس انٹرنیشنل اسکول مدینہ منورہ کے بلڈنگ کی تعمیر کا کام مکمل پوری طرح ہوچکاہے۔ اور 2026-2027ء کے لئے یکم سمبر 2026ء سے داخلوں کا آغاز ہوگا۔ ہندوستانی نصاب سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (CBSE), انٹرنیشنل جنرل سرٹیفکیٹ آف سکنڈری ایجوکیشن (IGCSE) بریٹش نصاب میں نرسری سے 12th کلاس کے لیے داخلے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے فخر و مسرّت محسوس کررہے ہیں کہ عزت مآب فھد احمد خان سوری قونصل جنرل آف انڈیا جدّہ نے اسکول کا افتتاح کرنے کے لئے رضامند ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر مسعود نے بتایا کہ تعمیر کی تکمیل پربزم اتحاد گلوبل کے صدر آرکیٹکٹ احمدالدین اویسی، سعودی علماء اور مقامی سربراہ آور شخصیات نے بلڈنگ کا معائنہ کیا اور مسّرت کااظہار کیا۔
واضح رہے کہ سکسیس انٹرنیشنل اسکول مدینہ منورہ سکسیس گروپ آف اسکولز کی تیسری برانچ ہے۔ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سن 2014ء میں اپنی تعلیمی سرگرمی کا آغاز کیا تھا۔ اسکول کی پہلی برانچ جنوبی ریاض کے علاقہ المنصورہ شارح الاغادیر (مخرج ۲۰) اور دوسری پرانچ ابوبکر صدیق روڈ الربیہ میں قائم ہے۔ جنہون نے اپنی کامیابی 12 سال مکمل کئے ہیں۔

