کے این واصف
جسمانی معذوری کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ جیسے اندھے، لنگڑے یا اور طرح کے معذور۔ ان کے ساتھ ہمیشہ عام لوگون کی ہمدردیاں ہوتی ہیں بلکہ حکومت کی جانب سے بھی انھین ریزرویش یا سہولتین فراہم کی جاتی ہیں۔ اور ایسا ہونا بھی چاہئے۔ لیکن جنہین کہاوتاً “عقل کے معذور” یا “عقل کے اندھے” کہا جاتا ہے وہ مندرجہ بالا معذورون کے زمرے نہین آتے۔ اور ایسا ہونا بھی نہین چاہئیے۔
اس ہفتہ میڈیا میں ایک خبر پھیلی کہ تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TGSRTC) معذور افراد کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ مگر دوسرے ہی دن TGSRTC کے وضاحتی بیان پڑھ کر ہنسی آئی جس میں کاپوریشن نے اس خبر کو افواہ اور بے بنیاد خبر قرار دیا۔
ہم نے اب تک بہت سی افواہین سنی مگر ایسی افواہ نہین سنی۔ یہ افواہ شاید کسی “عقل کے اندھے” نے اڑائی ہوگی۔😜
