کے این واصف
شاعر نے اس مصرعہ میں عورت کے وجود کو دنیا کی رنگا رنگی کا سبب بتایا۔ مگر پچھلے ہفتہ ٹرمپ حکومت میں انٹیرئیر سکریٹری کے عہدے پر فائز ہوئے مسٹر ڈگ برگم کے اہلیہ مسز کیتھرین کی خوبصورتی نے ان کو یہ اعلیٰ عہدہ دلاکر ان کی زندگی کو خوش رنگ کردیا۔
واضح رہے کہ ڈگ برگم کو انٹیرئیر سکریٹری مقرر کئے جانے کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈگ برگم کی اہلیہ بہت حسین ہیں اس لئے مین نے ڈگ برگم کو اس اعلیٰ عہدے پر فائر کیا۔
ٹرمپ آج کل اپنے متنازعہ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے سبب چرچہ میں رہتے ہیں۔ یہ شاید ان کی عمر کا تقاضہ ہے۔
حالیہ بیان کے تناظر میں لگتا ہے طاقتور ترین ملک کے 80 سالہ صحتمند صدر ٹرمپ نے پیر ِ مزاح نگاران مشتاق احمد یوسفی کا وہ جملہ پڑھ رکھا ہے کہ “اچھی صحت کے لیے انسان کو اپنی نظر نیچی اور نیت خراب رکھنی چاہئے”۔
