
حیدرآباد – کے این واصف
ویسٹرن ہاسپٹل لکڑی کا پل (ریڈہلز روڈ) مین ایمرجنسی کیریونٹ اینڈ اڈوانسڈ پی ٹی ایف سلیپ لیاب کا بیرسٹر اسدالدین اویسی، ایم پی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل مصطفی نیورو سرجن اور ڈاکٹر متین الدین سلیم ماہر امراض سینہ نے مہمان خصوصی اسد اویسی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویسٹرن ہاسپٹل کا گزشتہ سال ایک سو بیڈز کا ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے طور پر قیام عمل مین آیاتھا۔ ہاسپٹل مین تمام ماہرین امراض کی خدمات دستیاب ہین۔ جن مین سید عبدالجلیل کرمانی نیورو سرجن، ایم اے متین ریڈیالوجسٹ، ڈاکٹر فیروز علی خاں، ڈاکٹر کرشنا، ڈاکٹر صفی اللہ خاں، ڈاکٹر سارنگ وغیرہ شامل ہین۔ ہاسپٹل مین اب تک کئی پیچیدہ امراض کی کامیاب سرجریز کی گئی ہین۔ اب کریٹکل کیر یونٹ PFT لیاب کے اضافے سے عوام کو مزید طبی سہولتین حاصل ہوگئی ہین۔ ڈاکٹر متین الدین سلیم جو کریٹیکل کیر یونٹ کے PTF لیاب کے نگران ہین نے بتایا کہ اس ہاسپٹل مین تمام تر کارپوریٹ سہولتون کی موجودگی کے باوجود کفایتی علاج فراہم کیا جاتاہے۔ جس سے اوسط اور کم آمدنی والے بھی مستفیض ہوسکتے ہین۔ اس موقع پر ڈاکٹر خضر جنیدی بھی موجود تھے۔
قبل ازین ماجد حسین ایم ایل اے نامپلی اور کارپوریٹر عارف نے بھی ہاسپٹل کا دورہ کیا۔