
پٹنہ ۔ کے این واصف
بہار کے سیاسی افق پر ایک نئی لہر دیکھی جارہی ہے جہان جن سوراج تحریک صرف ایک نعرون کی تحریک نہین ہے بلکہ یہ عوام کی امنگوں کی نمائندہ بن کر ابھری ہے۔ جمعرات کو بکرپانی گنج مین جن سوراج تنظیم کے زیر اہتمام ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد عمل مین آیا۔ اس اجلاس مین مقامی عوام اور مختلف اضلاع سے آئے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس مین تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے “بدلاؤ دستخط” مہم کو ہر پنچایت تک لے جانے اور زمینی سطح پر قیادت کو ابھارنے پر زوردیا گیا۔ میٹنگ کا اہم لمحہ وہ تھا جب معروف ماہر تعلیم و سماجی جہدکار عبیدالرحمان کو جن سوراج اوورسیز کوآرڈینیٹر مقرر کیاگیا۔ اس عہدے پر بیدالرحمان کی تقرری اس بات کی علامت ہےکہ جن سوراج تحریک نہ صرف بہار کی سر زمین پر مضبوط ہورہی ہے بلکہ اس کی نظرین عالمی سطح پربھی ہین۔ واضح رہے کہ بہاری باشندون کی بہت بڑی تعداد نہ صرف گلف مین بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک مین برسرکار ہے۔

عبیدالرحمان نے لمبا عرصہ سعودی عرب مین گزارا اور بہار فاؤنڈیشن کے ذریعہ گلف مین مقیم بہاری باشندون کو متحد کرنے اور ان کے مسائل کی نمائندگی کی۔ انھون نے وطن لوٹ کر پسماندہ، محروم اور پچھڑے طبقات کی تعلیمی اور سماجی فلاح و بہبود مین نمایاں خدمات انجام دین۔ عبیدالرحمان کو یہ ذمہ داری دینے کا فیصلہ پارٹی کی دوراندیشی اور بصیرت افروزی کا مظہر ہے۔ جہان ایک طرف موجودہ پارٹیاں اپنا مقام کھو رہی ہین وہین جن سوراج نئے اوفق کھوج رہی ہے اور مستحکم قیادت کو داغ بیل ڈال رہی ہے۔