
کے این واصف
میڈیکل کورس مین داخلے کے خواہش مند طلباء کے لئےآج انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض مین NEET2025 امتحان کا انعقاد عمل مین آیا۔ اس امتحان وہ طلباء و طالبات شرکت کرتے ہین جو اعلیٰ نشانات کی بنیاد پر ڈینٹل یا میڈیکل مین داخلہ پاتے ہین۔
غیر مقیم (NRI) طلباء کی سہولت کے لئے دیگر ممالک مین بھی NEET امتحان کا انعقاد عمل مین لایا جاتاہے۔ اس طرح یہ امتحان ریاض شہر مین منعقد ہوتے ہین۔
انڈین فورم فار ایجوکیشن نے ریاض مین NEET کے انعقاد مین اہم رول اداکیا۔ نہ صرف یہ بلکہ فورم ہر سال NEET امتحان سے قبل طلباء کی سہولت کے لئے MEET کے تمثیلی امتحان کا اہتمام کرتی ہے جس مین ہر سال سنکڑون طلباء و طالبات شرکت کرتے ہین۔

