
کے این واصف
حرمین شریفین مین زائرین کو بیگ وغیرہ کے ساتھ داخلے کی اجازت ہین ہوتی۔ حرم شریف کو مختصر وقفہ کے لئے آنے والے زائرین جو ہوٹل نہین لیتے ان کے لئے اپنا بیگ وغیرہ کہین محفوظ کرنا مشکل ہوجاتاہے۔
اس مسئلہ کے حل کے لئے حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں زائرین کے سامان محفوظ رکھنے کے لگیج سینٹر 24 گھنٹے خدمات فراہم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ سامان رکھنے کے مراکز زائرین کی سہولت کے لیے ہیں تاکہ وہ اپنی عبادات آرام سے انجام دے سکیں۔
انتظامیہ نے زائرین کو ان مراکز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے تاکہ مسجد الحرام کے اندر سامان لے جانے پرنقل و حرکت میں رکاوٹ نہ آئے اور سلامتی کویقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کے کئی مقامات پر سامان محفوظ کرنے کے لیے مراکز قائم ہیں جن میں سب سے بڑا مرکزباب 64 کے قریب اوروضو خانے نمبر 6 کے پیچھے ہے۔
اسی طرح مکہ مکرمہ لائبریری کے قریب مشرقی صحن شامل کے پاس بھی بڑا مرکز موجود ہے