
ریاض ۔ کے این واصف
ملک و ملت کے سلگتے مسائل پر گفتکو، ان کے حل کی تلاش مین سر جوڑ کر بیٹھنے ریاض انڈین کمیونٹی کے درد مندون و سماجی جہدکارون و “انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر اورسیز ممبرز ریاض” نے ایک اجلاس منعقد کرنا طئے کیا۔ IICC ریاض چیاپٹر کے بیانر مین ریاض کی سماجی تنظیمون اور جہد کارون سے تعاون حاصل کیا گیا اور ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملک کے قدآور سیاست دان سلمان خورشید اور ایک دیانتدار قائد و قادر الکلام مقرر اختر الایمان (ایم ایل اے بہار) کو اس تقریب کے لئے بحیثیت و مہمان خصوصی و مہمان اعزازی مدعو کیا۔ مرشد کمال، اخترالاسلام غضنفر علی خاں، ورفقاء نے ڈاکٹر ندیم ترین اور دیگر اصحاب خیر کے تعاون سے تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس تقریب مین ہندوستان سے تشریف لانے والون مین ڈاکٹر نجیب اختر، عادل حسن اور تنویر عالم بھی شامل تھے۔
تقریب کا آغاز شبیر ندوی کی قراءت کلام پاک، آیات ترجمہ و تفسیر سے ہوا۔ مرشدکمال نے اپنے ابتدائی کلمات کے بعد ناظم تقریب اختر الاسلام کو محفل کے باضابطہ آغاز کے لئے مائیک حوالے کیا۔
مرشدکمال نے رسمی استقبالیہ کلمات کی بعد کہا کہ یہ محسوس کیا جارہاتھا کہ IICC جس سے ملت کو جو امیدین وابستہ تھین وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے مین ناکام نظر آرہا ہے۔ اس کی تداوی اور ادارے کو پھر فعال بنانے سلمان خورشید جیسی مدبرشخصیت کے ہاتھ ادارے کی باگ ڈور سونپی گئی۔ اب تمام اراکین پرامید ہین کہ سلمان خورشید IICC قیام کے مقصد کو حاصل کرنے اور بانیان کے خوابوں کی پورا کرین گے۔
محمد ضیغم خاں کنوینیر آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے اقلیتوں بالخصوص مسلمانون کے آئینی حقوق کے تلف کئے جانے اور ملک کے بگڑتے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھون نے امید ظاہر کی کہ سلمان خورشید کی قیادت مین IICC ان مسائل کے حل کے لئے ایک مرکز کی حیثیت حاصل کرکے اقلتیون اور مسلمانون کی توقعات پر پورا اترے گا۔
بہار اسمبلی مین AIMIM کے رکن، شعلہ بیان مقرر اختر الایمان نے کہا کہ دین پر مسلک کی فوقیت ہمارے ملی اتحاد کو کمزور کر رکھاہے۔ نیز مسلم طبقہ کی کمزوری، پچھڑاپن، آئین کے مطابق انصاف حاصل نہ ہونے کی وجہ ہمارے اندر سیاسی طاقت کی کمی بتایا۔ ہماری سیاسی طاقت اضافہ اور ایونون کے نمائیدون ناگزیر ہے۔ انھون نے مزید کہا کہ ہندوستان مین مسلمانون کے مسائل کا آغاز ملک کی تقسیم سے ہوا۔ اختر الایمان نے یہان مقیم ہندوستانیون کی حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا آپ ملک کے دینی مدارس کی مالی ایانت کرتے ہین آپ کے اس جذبہ کو سلام، مگر ملک مین بڑی تعداد مسلم عصری تعلیمی ادارے بھی ہین جو آپ مدد کے حقدار و منتظر ہین۔
اختر الایمان نے ملک مین مسلمانون کی حق تلفی اور ناانصافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ IICC ان مسائل کے حل کا مرکز بنے اور اپنے قیام کے مقصد کو پورا کرے۔ انھون نے ملک کے مین اسٹریم میڈیا کے جانبداری اور فرقہ پرستی کے تویہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رجحان ملک کو تباہی دہانے پر پہنچارہاہے۔ موصوف کے خطاب سے قبل طارق اختر ندوی نے ان کا پراثر انداز مین تفصیلی تعارف پیش کیا۔
سینئر کانگریس قائد و صدر IICC سلمان خورشید نے کہا کہ ملک کے حالات جلد بدلین گے۔ ہم ناکام ہین ناامید نہین۔ بے شک ملک کے حالات نازک اور ابتر ضرور ہین، انڈیا الائنس نفرت کی آندھی پر قابو پائے گا اور ہندوستان بہت جلد بدلے گا۔ انھون نے کہا کہ اورون کی طرح کانگریس نے کبھی مسلمانون کو سیاست دور نہین رکھا۔ کانگریس ہی نے کھل کر لفظ مسلمان استعمال کیا ورنہ مسلمان ہمیشہ صرف اقلیت مین گنے جاتے تھے۔
تجربہ کار سیاست دان و سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے IICC کے اراکین کے مطالبات و تجاویز کے جواب مین کہا کہ ہم قومی سطح پر مسائل کو اٹھائیں گے اور ان کے حل کی انتھک کوشش کرین گے۔ اور ہماری کوشیشون کے نتائج بہت جلد سامنے آئین گے۔ آپ ہمین اپنے مشورون نوازتے رہین اور IICC کی ممبرشپ بڑھائیں۔ ابتداء مین ناظم اختر الاسلام نے سلمان خرشید کا تفصلی تعارف پیش کرتے ہو انھین دعوت خطاب دیا۔
اس تقریب مین مہمانان کو یادگاری مومنٹوز بھی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر Zeej پرنٹرز کی ویب سائٹ “تجربہ ہاؤز” کا افتتاح بھی عمل مین آیا۔ ریاض کی ایک پانچ ستارہ ہوٹل مین منعقد اس تقریب مین ممبرز IICC، ریاض کی سماجی تنظیمون کے اراکین، ہندوستانی مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ندوی تنظیم کے سرگرم رکن اختر الاسلام نے برجستہ جملوں و اشعار سے خوش اسلوب انداز مین نظامت کی اور اول تا آخر محفل کو خوشگوار اور دلچس بنائے رکھا۔ آخر مین سینئر این آر آئی و صدر پورآنچل ویلفیر اسوسی ایشن عبدالاحد صدیقی کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل مین آیا۔
