
ریاض ۔ کے این واصف
“راجستھان کمیونٹی ریاض ٹیم” نے 76 وین یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر ایک شاندار جشن کا اہتمام کیا۔ اس تقریب مین فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند دینیش سیتھیا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ سفارت کار معین اختر اور پروین کمار نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی۔
دنیش سیتھیا نے اس موقع کہا کہ یہان برسرے کار ہندوستانی ہند سعودی کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہین۔ ہندوستانی باشندے یہان ایمبیسی کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے جو کمیونٹی خدمات انجام دے رہے ہین وہ قابل صد ستائش ہے۔ انھون اعتراف کیا ان کی 33 سالہ سروس مین کسی ملک مین انھون نے اتنے فعال، مخلص اور پرجوش این آر آئیز نہین دیکھے۔ سیتھیا نے یہ بھی کہا کہ ایمبیسی اپنی روایات اور کلچر کی خفاظت کے لئے جو پروگرامز کا اہتمام کرتی ہے اس کی کامیابی مین کمیونٹی کا بڑا حصہ ہے۔ دنیش سیتھیا نے راجستھان اسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خاں سوتی اور اس پروگرام کے اسپانسر ڈاکٹر ایدریس احمد اور دیگر کے ہمراہ کیک کاٹ کر اس میوزیکل نائٹ کا افتتاح کیا۔
سفارت خانہ ہند ریاض کے زیر اہتمام منعقد “پرواسی پریچئے 2024” پروگرام مین فعال کردار ادا کرنے والے راجستھانی کمیونٹی کے اراکین کو دنیش سیتھیا کے ہاتھون ستائشی صداقت نامے پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ راجستھان کمیونٹی ویلفیر اسوسی یشن کی جانب سے حالیہ عرصہ مین “پرواسی بھارتیہ سمان” سے نوازے گئے ڈاکٹر سید انور خورشید کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ اسوسی ایشن کی جانب سے ریاض کی چند دیگر شخصیات کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔
اس رنگارنگ میوزیکل نائٹ مین ریاض کے جن معروف فنکارون نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان مین ریاض کے محمد رفیع کہلانے والے رحیم کے علاوہ مس رنجنی، نشا، دیویکا اور نوفل وغیرہ شامل تھے۔
راجستھان کمیونٹی کے معروف ائینکر نثار احمد نے ہندی، انگریزی اور راجستھانی زبان مین دلچسپ نظامت کی۔ الماس رسٹورنٹ کے بینکٹ ھال مین منعقد اس پروگرام مین مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس محفل کو الشفا کلینک اور الامل میڈیکل کلینک نے اسپانسر کیا تھا۔

